ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بھوجپوری اداکار نر ہواّرکشہ والا کی بی جے پی اور ارملا کی کانگریس میں شمولیت پرہندی کوی’شاعر‘ کمار وشواس کا طنز 

بھوجپوری اداکار نر ہواّرکشہ والا کی بی جے پی اور ارملا کی کانگریس میں شمولیت پرہندی کوی’شاعر‘ کمار وشواس کا طنز 

Thu, 28 Mar 2019 00:54:20  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی :27 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) بالی ووڈ اداکارہ ارملا ماتوڈنکر نے لوک سبھاانتخابات کے تحت بدھ کو کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ آئے دن رہنما، اداکار اور فلمی اداکار کا سیاسی جماعتوں کے ساتھ جڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں عام آدمی پارٹی کے لیڈر ڈاکٹر کمار وشواس نے طنز کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا ہے۔ اس ٹویٹ میں انہوں نے سیاسی پارٹیوں میں شامل ہونے والے بالی وڈ اور بھوجپوری اسٹار کے نام گنوائے ہیں ۔ کمار وشواس نے اپنے آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ:’ مسٹر دھرمیندر جی، گووندا جی، ہیمامالنی، جیہ پردہ جی کی طرف دہائیوں تک کی گئی جمہوریت کی عظیم خدمت کے بعد ہر پارٹی میں آئے جمہوریت کے نئے اداکار نرہواّ جی۔ جناب روی کشن جی ، محترمہ ارملا ماتو نڈکر جی کا استقبال ہے! جلد ہی کچھ اور عظیم خادم ملک کوبنانے آگے آئیں گے ۔ مانا جا رہا ہے کہ اداکارہ ارملا ماتو ڈنکر شمالی ممبئی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ سیاسی گلیاروں میں ان کے الیکشن لڑنے کی بحث زور شور سے ہو رہی ہے۔ حالانکہ ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔ کانگریس کی ریاست یونٹ اور ارملا ماتوڈنکر کے اہل خانہ نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، لیکن سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے نام پر پارٹی قیادت کافی آگے بڑھ چکی ہے اور جلد ہی اس بارے میں حتمی فیصلہ کا اعلان کر دیا جائے گا ۔ وہیں، انتخابی ماحول کا اثر بھوجپوری فلمی دنیا میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اسی کڑی میں بھوجپوری فلموں کے اسٹار دنیش لال یادو ’نر ہواّ ‘ بی جے پی (BJP) میں شامل ہو گئے ہیں ۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں انہوں نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی ۔نرہواّسے پہلے بھوجپوری فلموں کے اسٹار روی کشن اور منوج تیواری بھی بی جے پی میں شامل ہو چکے ہیں۔ منوج تیواری، دہلی بی جے پی کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ 


Share: